Posts

Showing posts from May, 2020

Back_pain|| causes_and_treatment_....

Image
کمر درد: اسباب اور علاج ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/backpaincausesandtreatment.html درد اصل جسم کا تنبیہی نظام ہے جو اضافی زخم سے بچانے پر مرکوز ہوتا ہے۔ دراصل اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جسم کے اندر یا باہر بیماری یا لاعلمی کی وجہ سے کوئی زخم واقع ہو چکا ہے۔ تاہم اگر درد زیادہ دیر تک رہے تو اس کو سنجیدگی سے لے کر کسی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے۔ ہمارے ہاں آج کل سب سے زیادہ جس درد کا مسئلہ لوگوں کو درپیش ہے وہ کمر درد ہے۔ عمر کے ابتدائی حصے میں 16 سے 25 سال کی عمر میں جو درد واقع ہوتا ہے وہ عموما ً( Mechanical) ہوتا ہے جو ہماری لاعلمی، ٹھیک طرح سے نہ بیٹھنے، دفتر میں سارا سارا دن بیٹھنے رہنے، لانگ ڈرائیو، تکلیف دہ بستر اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ جبکہ درد کی دوسری قسم وہ ہے جو عمر کے آخری حصے میں کمر کی ہڈیوں میں (Degenerative changes) اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کی وجہ سے ہوتا ہے اس درد کو  (Spondylitus) کہتے ہیں دونوں طرح کے د رد کا بہترین علاج فزیو تھراپی ہے۔ ہمارے ہاں فزیو تھراپی کو سمجھ

Ramadan || Proper use of water and fasting calmly #ramdan

Image
رمضان : پانی کا سہی استعمال اور پر سکون روزہ  ➡➡ Go to this link and read this pos in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/ramadan-proper-use-of-water-and-fasting.html رمضان میں بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے جسم میں پانی یا نمکیات کی کمی ہو سکتی ہے۔ پانی یا مشروبات کا سمجھداری سے استعمال ایک تو جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتا دوسرے پیاس بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ رمضان المبارک میں پانی کا درست استعمال کیا ہے نیز کیسے ہم جسم میں پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں اس ضمن میں مندرجہ ذیل ہدایات یاد رکھیں۔  درجہ بہ درجہ ہدایات:   1- سب سے پہلے صبح اٹھتے ہی ایک دو گلاس پانی جو ٹھنڈا نہ ہو نارمل ہو پی لینا چاہیئے۔ پانی میں اسپغول کا چھلکا یا تخم ملنگا ڈال کر بھی لے سکتے ہیں خصوصا اگر قبض کا عارضہ ہو تو- پھر نوافل یا اذکار کی ادائیگی کے بعد سحری کھانے سے پہلے بھی پانی پی لیں ایک دو گلاس کھانے سے پہلے لازمی پی لیں۔   2- سحری میں دودھ یا دھی کا استعمال کر لیا جائے تو اسکے استعمال سے پیاس کم لگے گی۔ 3-سحری میں تیز مرچ مصالحے زیادہ آئل یا زیادہ نمک کا استعمال مت کری

Tomato juice is good for cancer and obesity.........

Image
:ٹماٹر کا جوس کینسر اور موٹاپے کےلئے مفید ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/tomato-juice-is-good-for-cancer-and.html لاہور (ہیلتھ ڈیسک) صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ٹماٹر🍅🍅 کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کیساتھ ساتھ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اس سلسلے میں انہوں نے زیادہ وزن والی خواتین کو دو ماہ تک تازہ ٹماٹر🍅 کا جوس جو تقریبا ڈھائی سو ملی لٹر ہوتا تھا پلایا دو ماہ بعد اس کا حیران کن نتیجہ نکلا اور جوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔ تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کینسر کیخلاف مدافعت بڑھاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ🍅 ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اس سارے مرحلے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھان

Waking up early in the morning..........

Image
:صبح سویرے جاگنا ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/waking-up-early-in-morning.html صحت مند رہنے کاراز صحت مند طرز زندگی میں پوشیدہ ہے اور ورزش اس کا ایک اہم اور بنیادی حصہ ہے۔ یوں تو ورزش کرنا مجموعی طور پر انسانی جسم کے لئے انتہائی سود مند ہے تاہم صبح سویرے کی جانے والی ورزش کا افادیت اپنی جگہ صادق ہے۔ کچھ عرصہ قبل ماہرین صحت کا ماننا تھا کہ دن بھر میں کسی ایک وقت مناسب انداز سے ورزش کرنا صحت کے لئے مفید ہے تاہم آسٹریلیا میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق صبح سویرے آدھا گھنٹہ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ اگر دن بھر میں کام کے دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے چہل قدمی کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔ جرنل آف ہائپر ٹینشن میں شائع کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی خواتین جنہیں کام کے سلسلے میں کئی کئی گھنٹے ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا پڑتاہے انہیں چاہئے کہ دن بھر میں کم از کم دو سے تین مرتبہ تین منٹ کی چہل قدمی کو اپنی عادت میں شامل کرلیں۔ خصوصاً بڑی عمر