Posts

The_intense_heat_now_competes_with_#food

Image
تیز گرمی کا مقابلہ اب خوراک سے ➡️➡️ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/07/theintenseheatnowcompeteswithfood.html جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور انساں کو موسمی اثرات سے بچانے میں Hypothalamus دماغ کا حصہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کسی بھی جسمانی یا موسمی تبدیلی کی صورت میں اس کے فنکشنز میں خلل پیدا ہوجاتا ہے۔ جس کے سبب خاص طور پر گرمیوں میں ہمارا جسم ہیٹ سٹروک کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور گرمیوں میں بلڈ پر یشر ، معدے اور جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ خوراک کا جسم کو گرمی کے ا ثرات سے بچانے میں بہت اہم کردار ہے۔ تربوز ایک معجزاتی پھل ہے۔ یہ ہمارے جسم کو نیوٹرینٹس مہیا کرنے اور ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود فائدہ مند کیمیائی مادے جسم کیلیے قدرتی سن بلاک کا کام کرتے ہیں ۔ اسی طرح، پھول گوبھی کی سبزی میں امائنو ایسڈاوراینٹی آکسیڈینٹس بہتریں مقدار میں موجود ہیں ۔ یہ جسم کو سورج کی نقصاں دہ شعاعوں سے بچاتے اور Histidine قوت مداافعت کو بہتر بناتے ہیں۔ لیموں اور پھلوں کے ب...

Back_pain|| causes_and_treatment_....

Image
کمر درد: اسباب اور علاج ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/backpaincausesandtreatment.html درد اصل جسم کا تنبیہی نظام ہے جو اضافی زخم سے بچانے پر مرکوز ہوتا ہے۔ دراصل اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جسم کے اندر یا باہر بیماری یا لاعلمی کی وجہ سے کوئی زخم واقع ہو چکا ہے۔ تاہم اگر درد زیادہ دیر تک رہے تو اس کو سنجیدگی سے لے کر کسی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے۔ ہمارے ہاں آج کل سب سے زیادہ جس درد کا مسئلہ لوگوں کو درپیش ہے وہ کمر درد ہے۔ عمر کے ابتدائی حصے میں 16 سے 25 سال کی عمر میں جو درد واقع ہوتا ہے وہ عموما ً( Mechanical) ہوتا ہے جو ہماری لاعلمی، ٹھیک طرح سے نہ بیٹھنے، دفتر میں سارا سارا دن بیٹھنے رہنے، لانگ ڈرائیو، تکلیف دہ بستر اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ جبکہ درد کی دوسری قسم وہ ہے جو عمر کے آخری حصے میں کمر کی ہڈیوں میں (Degenerative changes) اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کی وجہ سے ہوتا ہے اس درد کو  (Spondylitus) کہتے ہیں دونوں طرح کے د رد کا بہترین علاج فزیو تھراپی ہے۔ ہمارے ہاں فزیو تھراپی کو ...

Ramadan || Proper use of water and fasting calmly #ramdan

Image
رمضان : پانی کا سہی استعمال اور پر سکون روزہ  ➡➡ Go to this link and read this pos in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/ramadan-proper-use-of-water-and-fasting.html رمضان میں بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے جسم میں پانی یا نمکیات کی کمی ہو سکتی ہے۔ پانی یا مشروبات کا سمجھداری سے استعمال ایک تو جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتا دوسرے پیاس بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ رمضان المبارک میں پانی کا درست استعمال کیا ہے نیز کیسے ہم جسم میں پانی کی کمی سے بچ سکتے ہیں اس ضمن میں مندرجہ ذیل ہدایات یاد رکھیں۔  درجہ بہ درجہ ہدایات:   1- سب سے پہلے صبح اٹھتے ہی ایک دو گلاس پانی جو ٹھنڈا نہ ہو نارمل ہو پی لینا چاہیئے۔ پانی میں اسپغول کا چھلکا یا تخم ملنگا ڈال کر بھی لے سکتے ہیں خصوصا اگر قبض کا عارضہ ہو تو- پھر نوافل یا اذکار کی ادائیگی کے بعد سحری کھانے سے پہلے بھی پانی پی لیں ایک دو گلاس کھانے سے پہلے لازمی پی لیں۔   2- سحری میں دودھ یا دھی کا استعمال کر لیا جائے تو اسکے استعمال سے پیاس کم لگے گی۔ 3-سحری میں تیز مرچ مصالحے زیادہ آئل یا زیا...

Tomato juice is good for cancer and obesity.........

Image
:ٹماٹر کا جوس کینسر اور موٹاپے کےلئے مفید ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/tomato-juice-is-good-for-cancer-and.html لاہور (ہیلتھ ڈیسک) صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ ٹماٹر🍅🍅 کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کیساتھ ساتھ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اس سلسلے میں انہوں نے زیادہ وزن والی خواتین کو دو ماہ تک تازہ ٹماٹر🍅 کا جوس جو تقریبا ڈھائی سو ملی لٹر ہوتا تھا پلایا دو ماہ بعد اس کا حیران کن نتیجہ نکلا اور جوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔ تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کینسر کیخلاف مدافعت بڑھاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ🍅 ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اس سارے مرحلے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھان...

Waking up early in the morning..........

Image
:صبح سویرے جاگنا ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/05/waking-up-early-in-morning.html صحت مند رہنے کاراز صحت مند طرز زندگی میں پوشیدہ ہے اور ورزش اس کا ایک اہم اور بنیادی حصہ ہے۔ یوں تو ورزش کرنا مجموعی طور پر انسانی جسم کے لئے انتہائی سود مند ہے تاہم صبح سویرے کی جانے والی ورزش کا افادیت اپنی جگہ صادق ہے۔ کچھ عرصہ قبل ماہرین صحت کا ماننا تھا کہ دن بھر میں کسی ایک وقت مناسب انداز سے ورزش کرنا صحت کے لئے مفید ہے تاہم آسٹریلیا میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق صبح سویرے آدھا گھنٹہ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ اگر دن بھر میں کام کے دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے چہل قدمی کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔ جرنل آف ہائپر ٹینشن میں شائع کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی خواتین جنہیں کام کے سلسلے میں کئی کئی گھنٹے ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا پڑتاہے انہیں چاہئے کہ دن بھر میں کم از کم دو سے تین مرتبہ تین منٹ کی چہل قدمی کو اپنی عادت میں شامل کرلیں۔ خصوصاً بڑی عمر...

Warning! Dangue come again .......

Image
:خبردار ! ڈینگی پھر آگیا ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/04/warning-dangue-come-again.html اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال پانچ کروڑ سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوتے ہیں اور سالانہ بیس ہزار سے زائد افراد اس کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں ڈینگی وائرس پھیلانے والا ایک ہی مچھر (Aedes Aegypti) پایا جاتاہے۔ ڈبلیو۔ایچ۔او کا کہنا ہے کہ ایشیا میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ درجہ حرارت میں خاطر خواہ حد تک اضافہ اور کئی جگہوں پر شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔ تحقیق کے مطابق ڈینگی بخار کا باعث بننے والا مچھر بہت نفیس اور صفائی پسند ہے۔ یہ خطر ناک مچھر صاف پانی، گھریلو واٹر ٹینک کے آس پاس، پانی سے بھرے برتنوں، گلدانوں اور گملوں وغیرہ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ مچھر انسان پر طلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتے ہیں۔ اس بخار کا علم تین سے سات دن کے اندر ہوتاہے۔عام سے نزلے بخار کے ساتھ شروع ہونے والا بخار شدید سر درد، پٹھوں میں اینٹھن اور جوڑوں کے درد سے شروع ہو تاہے، حتیٰ کہ ...

Cucumber is healthy and nutritious......

Image
:کھیرا صھت و غزایت کا ھامل ➡➡ Go to this link and read this post in English https://healthtips44english.blogspot.com/2020/04/cucumber-is-healthy-and-nutritious-go.html دھوپ میں بڑھتی ہوئی تمازت موسم گرما کی آمد کی نوید سنا رہی ہے، ٹھنڈے مشروبات وغذاؤں کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں کھیرے کا نام سن کر ہی ایک ٹھنڈک بھرا احساس ہوتا ہے یوں تو کھیرے کا استعمال سلاد میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن موسم گرما میں کھیرے کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاہے۔ گرم موسم میں یہ نہ صرف بطور سلاد کھا یا جاتاہے بلکہ اسے علیحدہ سالم بھی بہ شوق ورغبت بچے, بوڑھے اور نوجوان شوق سے کھاتے ہیں۔ کھیرا ایک ٹھنڈی سبزی ہے، چلچلاتے موسم کی گرماہٹ میں جسم کو ٹھنڈک اور تروتازگی بخش کرنئی توانائی پیدا کرتی ہے۔ کھیرا صرف ٹھنڈک ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ اس میں غذائی اجزاء بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی کارکردگی فعال بنانے کے لیے ناگزیر عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس میں وٹامنز اور معدنیات کا وسیع خزانہ پایا جاتاہے۔2عدد کھیرے بطور غذا کھانے سے جہاں اشتہاپوری ہوتی ہے وہیں جسم کو ضروری غذائیت بھی می...