Cucumber is healthy and nutritious......

:کھیرا صھت و غزایت کا ھامل

➡➡ Go to this link and read this post in English
دھوپ میں بڑھتی ہوئی تمازت موسم گرما کی آمد کی نوید سنا رہی ہے، ٹھنڈے مشروبات وغذاؤں کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں کھیرے کا نام سن کر ہی ایک ٹھنڈک بھرا احساس ہوتا ہے یوں تو کھیرے کا استعمال سلاد میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن موسم گرما میں کھیرے کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاہے۔ گرم موسم میں یہ نہ صرف بطور سلاد کھا یا جاتاہے بلکہ اسے علیحدہ سالم بھی بہ شوق ورغبت بچے, بوڑھے اور نوجوان شوق سے کھاتے ہیں۔
کھیرا ایک ٹھنڈی سبزی ہے، چلچلاتے موسم کی گرماہٹ میں جسم کو ٹھنڈک اور تروتازگی بخش کرنئی توانائی پیدا کرتی ہے۔ کھیرا صرف ٹھنڈک ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ اس میں غذائی اجزاء بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی کارکردگی فعال بنانے کے لیے ناگزیر عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس میں وٹامنز اور معدنیات کا وسیع خزانہ پایا جاتاہے۔2عدد کھیرے بطور غذا کھانے سے جہاں اشتہاپوری ہوتی ہے وہیں جسم کو ضروری غذائیت بھی میسر آجاتی ہے۔عموماً کھیرے کو چھیل کر کھاتے ہیں لیکن ماہرین تغذیہ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے پر زور دیتے ہیں ان کے مطابق کھیرے کے غذائی اجزاء کی اہم مقدار چھلکے میں ہی موجود ہوتی ہے جو چھلکا اتارنے سے ضائع ہو جاتی ہے۔
 یورک ایسڈ میں توازن
جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی گٹھیا اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر امراض کا موجب بنتی ہے ۔
کھیرے کے جوس کو گاجر‘چقندر یا اجوائن کے پتوں کے جوس میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ مناسب سطح پر رہتا ہے ۔ایک ماہ تک متواتر کھیرے کا جوس پینے سے یورک ایسڈ کی فاضل مقدار میں واضح کمی رونما ہو جاتی ہے۔
جلد کے لیے قدرتی ٹانک


جلد کی شادابی ودلکشی کے لیے خواتین کھیرے کا استعمال کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہیں۔
کھیرے کا رس چہرے اور ہاتھوں پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے اور چہرے سے کیل مہا سے ختم ہو جاتے ہیں۔جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی کھیرے کارس بہترین ہے۔کھیرے کا جوس پینے سے بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے اور بال گھنے اور مضبوط ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کے اطراف حلقوں پر کھیرے کے ٹکڑے رکھنے سے حلقوں میں کمی آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......