Warning! Dangue come again .......

:خبردار ! ڈینگی پھر آگیا


➡➡ Go to this link and read this post in English
https://healthtips44english.blogspot.com/2020/04/warning-dangue-come-again.html

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال پانچ کروڑ سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوتے ہیں اور سالانہ بیس ہزار سے زائد افراد اس کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں ڈینگی وائرس پھیلانے والا ایک ہی مچھر (Aedes Aegypti) پایا جاتاہے۔ ڈبلیو۔ایچ۔او کا کہنا ہے کہ ایشیا میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ درجہ حرارت میں خاطر خواہ حد تک اضافہ اور کئی جگہوں پر شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔
تحقیق کے مطابق ڈینگی بخار کا باعث بننے والا مچھر بہت نفیس اور صفائی پسند ہے۔ یہ خطر ناک مچھر صاف پانی، گھریلو واٹر ٹینک کے آس پاس، پانی سے بھرے برتنوں، گلدانوں اور گملوں وغیرہ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ مچھر انسان پر طلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت حملہ آور ہوتے ہیں۔
اس بخار کا علم تین سے سات دن کے اندر ہوتاہے۔عام سے نزلے بخار کے ساتھ شروع ہونے والا بخار شدید سر درد، پٹھوں میں اینٹھن اور جوڑوں کے درد سے شروع ہو تاہے، حتیٰ کہ انسان بے بس ہو جاتاہے اس بخار کو ہڈی توڑ بخار بھی کہا جاتاہے۔
مچھر کے کاٹنے کے نشانات جسم کے ظاہری حصوں پر سرخ نشانوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر بخار کی نوعیت شدید ہوتو ناک یا منہ سے خون بھی جاری ہو جاتاہے۔

:احتیاطی تدابیر اور علاج
احتیاطی تدابیر کے طور پر اس مچھر کو پھلنے پھولنے کے لئے ماحول نہیں ملنا چاہئے۔ ایسی تمام جگہوں پر مچھر مار اسپرے کیا جائے اور پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے۔
مچھر دانیوں کا استعمال اسی لئے اب ناگزیر ہوتا جارہا ہے۔

:شہد
ڈینگی فیور کے لئے بہترین علاج شہد کا استعمال ہے۔ ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر صبح نہار منہ جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کرلینا چاہئے۔

:رائل جیلی
یہ شہد کی مکھی کے چھتے سے نکلنے والا انتہائی طاقتور اینٹی وائرل جزو ہے۔
اس چھتے کے تین تین گرام کے پیس کاٹ لیں اور ایک ٹکڑا صبح اور شام مختلف اوقات میں چبا کر رس چوس لیں۔ پروپولس (رائل جیلی) قوت مدافعت میں زبردست اضافہ کرتا ہے۔ یہ پاکستان کے ہر بڑے شہر کے مستند اور ماہر یونانی دواخانوں سے دستیاب ہو سکتاہے۔

:پپیتے کے پتے
یہ پتے بھی اس مرض کا بہترین علاج ہیں۔ پپیتے کے دو تازہ پتے یا ان کا رس صبح شام پینے سے Platelets میں حیران کن طور پر اضافہ ہو جاتاہے۔

:کالی مرچ، کلونجی اور چرائتہ افسنتین
یہ تینوں اجزاء دس دس گرام کی مقدار میں لے کر باریک پیس لیں اور باہم ملا کر پودینے یا اجوائن کے قہوے کے ساتھ پی لیں۔بہتر یہ ہے کہ دن میں تین مرتبہ صبح، شام اور دوپہر آدھی پیالی کی مقدار کے برابر لیا جائے تو ڈینگی بخار کے مریضوں کو افاقہ ہوتاہے۔

:وٹامن B اور C کا زائد استعمال

ایسے پھل اور سبزیاں کھائی جائیں جن میں یہ دونوں وٹامنز بھر پور مقدار میں موجود ہوں۔ مونگ کی دال کی کھچڑی، شلجم، چقندر، گاجر، گوبھی، کریلا، انار، سنگترہ، مسمی، میٹھا اور امرود اس میں کھانا مفیدہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......