Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

:مکئی کے استعمال سے چونکا دینے والے فوائد

➡➡ Go to this link to read this post in English

موسم گرما کے اختتام پر مکئی کی فصل تیار ہوتی ہے۔یہ وہ موسم ہوتا ہے جب بازاروں میں مکئی کے بھٹے فروخت کرنے والے امڈ آتے ہیں۔کوئی نمک میں بھون رہا ھے تو کوئی ریت میں پکا رہا ھے ۔ خوراک میں نساشتہ کی زیادہ مقدار قولون کینسر، کولیسٹرول اور آئی بی ایس کے خطرات کم کرنے کا موجب بنتی ہے۔ مکئی میں یہ خاصیت مو جود ہے اگر آپ دن میں ایک بھٹہ یا ایک کپ مکئی کا استعمال کریں تو اس سے% 18.4 فائبر حاصل کر سکتے ھیں ۔ جس سے بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔مکئی کے بھٹے کے مترادف کوئی اور سبزی نہیں ہے۔
جو اس موسم کے مطابق لزت اور غزائیت سے فیض یاب کرتی ہے۔مکئی کا ایک سٹہ مکئی کا ایک سٹہ ہی وہ کمال دکھاتا ہے جو شاید ہی کوئی اور دکھاتا ھے۔ مکئی کا شمار اناج کی اس قسم میں ھوتا ھے جو سال کے آغاز سے اختتام
تک مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ھیں۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ھیں ان میں بلڈ شوگر انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول کی جا سکتی ھے۔مکئی کی چھ ماشہ گلی ہیضہ کے مریض کو پیس کر دیں تو فورا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مکئی کے اور بھی کئی فوائد ہیں۔

نوٹ: اس کے بہت زیادہ استعمال سے درد شکم کولنج اور بواسیر کی شکایت واقع ہو سکتی ھے

Comments

Popular posts from this blog

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......