Use of Coconut......

:ناریل کا استعمال

➡➡ Go to this link and read this post in English
https://healthtips44english.blogspot.com/2020/04/the-use-of-coconut.html

ناریل خوش ذائقہ، مفید اور بہت کار آمد پھل ہے۔اس کا پھل ،پتے، چھال اور ریشہ سب ہی مفید ہیں۔ناریل میں موجود ایک خاص ایسڈ دل کی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر اور کو لیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ یہ زود ہضم ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔اس کے استعمال سے قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے۔ یہ ذائقہ دار پھل انفیکشن اور وائرس سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور زخم بھرنے میں مفید ہے۔
اس سے ڈپریشن اور دباؤ سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ناریل جسم میں کیلشیم اور میگنشیم جیسے معدنیات جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ جلد ی امراض مثلاً کیل مہاسوں اور خارش ہو جانے کی صورت میں ناریل کے گودے کا تیل موثر خیال کیا جاتا ہے ۔
اس کا باقاعدہ استعمال جلد میں نمی بر قرار رکھتا ہے ۔ یہ فری ریڈیکلز کے مضر اثرات سے بچاتا ہے کسی حد تک سورج کی تمازت اور ایگز یما سے بچاؤ کرکے اینٹی ایجنگ کا کام بھی کرتا ہے۔
کچی گری کے فوائد:
کچی گری کا متواتر استعمال ہاضمے کے نظام کی اصلاح کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ السر ،اسہال،بواسیر ،بڑی آنت کی سوزش اور پیچش جیسے مسائل کے لیے بھی گری مفیدہے۔
تیل کے فوائد:
یہ وزن گھٹانے میں مفید ہے ۔ناریل کے تیل کے سر پر مساج کرنے سے اعصابی تناؤ دور ہوتا ہے ۔اس کا استعمال مختلف قسم کے موسمی انفیکشنز سے بچاتاہے۔
حسن کے نکھار کے لیے:
چہرے کی خشکی کو دور کرکے جلد کو نرم وملائم احساس بخشتا ہے بلکہ ناریل جھریاں ختم کرنے کے لیے بھی موثر ہے۔
نیم گرم ناریل کے تیل کے ساتھ چہرے کی جلد کی سطح پر نرمی سے مساج کریں لیکن جلد کو رگڑنے سے گریز کریں۔
پیروں کے مساج کے لیے:
ایک ٹب نیم گرم پانی میں تین بڑے کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ملا کر اپنے پیروں کو کچھ دیر ڈبوئے رکھیں اس کے بعد صابن سے دھو کر خشک کر لیں۔اس عمل سے پیر نرم وملائم بھی ہو جائیں گے اور پاؤں پر لگے جراثیم بھی ختم ہو جائیں گے۔
ناریل کا تیل کہنیوں اور گھٹنوں کے داغ دھبے دور کرنے ،خشک جلد اور ہونٹوں میں نر ماہٹ کے لیے جلد کو دیدہ زیب بنانے اور بالوں کے تمام مسائل دور کرنے کے لیے مفید ہے۔سر کی جلد پر ناریل کے تیل کا استعمال بالوں میں رونق لانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔ جلد کا دوران خون تیز کرتا ،بالوں کو گھنا اور لمبا کرتا ہے۔سر کی جلد میں نیم گرم ناریل کے تیل سے مساج کرکے بالوں پر گرم تو لیہ لپیٹ لیں۔ ایک گھنٹہ بعد سردھولیں۔بالوں پر رونق گی۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......