How to relieve spinal pressure........

:ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بچاؤ کیسے ممکن
گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ سے بچاؤ کے لئے ممکن ہے ؟
ہمیں تشویش اس بات پر ہوتی ہے کہ وہ بچے جو دن بھر فون استعمال کرتے رہتے ہیں انہیں ان مسائل کا ادراک ہے بھی یا نہیں ہے۔ بیشتر آرتھو پیڈک سر جنز کہتے ہیں کہ فون استعمال کرتے وقت ضرور تا نیچے دیکھا جا تا ہے۔ یہ نظر سر سری نہیں ہو سکتی کیونکہ جب آپ کوئی میسج ٹیکسٹ کرنے کا مرحلہ عبور کررہے ہوتے ہیں ۔
اس وقت آپ کی گردن اس حد تک جھکی ہوتی ہے جتنی کمپیوٹر پر آن لائن براؤزنگ کرتے ہوئے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے نہیں جھکتی۔ عا م طور پر لوگ اپنی گردن تقریباََ °45 ڈگری کے زاوئیے پر رکھتے ہیں اور کھڑے رہنے کے مقابلے میں جب وہ بیٹھے ہوتے ہیں تو ان کی گردن مزید خراب پوزیشن میں ہوتی ہے ۔
اگر گردن کو زیادہ موڑ کر رکھا جائے تو ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بتدریج بڑھتا جاتا ہے اگر جھکے بغیر سامنے کی جانب دیکھا جائے تو اس وقت سر کاوزن تقریبا ََ10 سے 12 پونڈ ہوتا ہے۔
اگر گردن کو 25ڈگری کی حد تک موڑا جائے تو سر کا وزن 27 پونڈ تک محسوس ہوتا ہے ۔ گردن کو ہم جتنے درجے جھکاتے رہتے ہیں ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔
ڈاکٹر لین سین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج 8 برس کے بچے بھی موبائل سے چپکے رہتے ہیں بہت ممکن ہے کہ جب وہ 28 برس کی عمر تک پہنچیں تو انہیں ریڑھ کی سرجری کی ضرورت پیش آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ و ہ بچے جن کی ریڑھ کی ہڈی بد ستور نشوونما کے مرحلے سے گزر رہی ہوں اور پوری طرح تشکیل نہ پاسکی ہوں ،ان کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس رجحان کے باعث ان کی صحت پر کس حد تک خراب اثر پڑتا ہے یا ان کی جسمانی ساخت میں کیا تبدیلی ہو سکتی ہے ۔
Text Neck postureسے کیسے بچا جا ئے ؟
اگر لوگ ٹیکسٹنگ کے دوران سیل فونز استعمال کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اور دونوں انگوٹھے کام میں لائیں۔ اسمارٹ فون کے استعمال سے ہٹ کران اسپائنل سر جنز نے کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے استعمال سے متعلق مفید مشورے بھی دیئے۔
مثال کے طور پر ایسے Stands استعمال کئے جائیں جو ان کی آنکھوں کو اسکرین کی سیدھ میں رکھ سکے ۔
انہیں دیکھنے کے لئے گردن جھکانے کی ضرورت نہ ہو ۔
لیپ ٹاپ کے لئے بھی اس طریقہ کار کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ الگ کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں تاکہ لیپ ٹاپ آنکھ کی سطح کے برابر ہو اور وہ جو کچھ ٹائپ کریں تو گردن کو آرام دم پوزیشن پر رکھنے کی کوشش کریں۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے مناسب جسمانی ہیئت اختیار کرنے کی سفارش کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ اگر ہم فون کو اپنی آنکھوں کی سطح کے برابر لانے کی کوشش کریں تاکہ نیچے دیکھنے والے Posture سے محفوط رہیں تو ایسی صورت میں کاندھے دکھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ اس وقت ہم اپنے بازو اور کاندھے اٹھائے رکھنے پر مجبور ہوں گے ۔
زیادہ عملی سفارش یہ کی جاسکتی ہے کہ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اکثر و بیشتر وقفہ دیں اور کوئی ایسی ورزش کریں جس سے گردن اور کاندھوں کے پٹھے مضبوط ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......