What ... ? In addition to death, every disease is treated with seed ......01-04-2020

کیا۔۔۔۔۔ ؟ موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج  وہ بھی بیج سے۔۔۔۔۔

➡➡ Go to this link to read this post in English

السلام و علیکم دوستو !
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔ جی ہاں دوستو آپ نے ٹھیک پڑھا کہ موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ:
''کلونجی استعمال کرو ، کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے''
کلونجی ایک قسم کے گھاس کا بیج ہے اس کا پودا سونف سے مشابھت رکھتا ہے۔اس کے پھول کا رنگ ذرد خود سیاہ اور پیاز کے پودے جیسا نظر آتا ہے۔ کلونجی کی تاثیر اور خوشبو سات سال تک قائم رہتی ھے۔ کلونجی کو اچار اور چٹنی میں ذائقے کےلئے ڈالا جاتا ہے۔ جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ھیں ۔ یہ بہت جلد اثر کرتے ھیں۔ قدیم یونانی اور عربیوں نے اسے روم سے لیا تھا اور اب یہ پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ طبی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ پیٹ کے امراض یعنی پیٹ میں درد یا گیس وغیرہ سے نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی کمزوری ، ریشہ کو بھی درست کرتی ہے۔ کتب نبی میں آیا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہد کے ساتھ کلونجی کا استعمال کرتے تھے۔ یہ گرم اور سرد دونوں امراض کےلئے مفید ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہے۔ کلونجی کو سرکے کے ساتھ ملا کر کھانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ھیں اس کا جوشاندہ شہد میں ملا کر پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری ختم ھو جاتی ہے۔
اگر دانتوں میں ٹھنڈا لگے تو کلونجی کو سرکے میں ڈال کر جوش دیے کر کلیاں کرنے سے آرام ملتا ہے۔ 
چہرے پر نکھار لانے کےلئے اسے باریک پیس کر اور گھی میں ملا کر لیپ کریں تو نکھار آئے گا۔ اگر روغن زیتون میں ملا کر کریں تو اور فائدہ ہوتا ہے۔ کلونجی کو پیس کر سرکے میں ملا کر لیپ کرنے سے کیل مہاسے ختم ھو جاتے ھیں۔ دمہ کے مریض کےلئے مفید ھے۔ پاگل کتے یا بھیڑ کے کاٹنے پر کلونجی کھانا مفید ھے۔ یہ گلٹیوں کو گھلانے کی طاقت بھی رکھتی ھے۔ اس کے علاوہ اگر عورت کا دودھ کم آئے اور بچہ بھوکہ رہ جائے تو بھی کلونجی کے کھانے سے دودھ میں اضافے ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی فوائد ھیں جوکہ بیان کرنا مشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Shocking benefits of using maize(corn)....30-03-2020

28-03-2020....Use of vegetables for longevity......